پاکستان سگریٹ ا سمگلنگ میں ایشیاء کا چوتھا بڑا ملک بن گیا
سالانہ 19ارب ، ماہانہ ایک ارب60کروڑ روپے کے سگریٹ اسمگل کیے جاتے ہیں
صرف 2014میں پاکستان کو 24ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا،نیلسن رپورٹ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سگریٹ اسمگلنگ میں ایشیائکا چوتھا بڑا ملک بن گیا ،یہاں بکنے والا ہر چوتھا سگریٹ اسمگل شدہ ہے ۔عالمی تحقیقاتی ادارے نیلسن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جتنی سگریٹ نوشی بڑھی اتنا ہی سگریٹ کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوا، سالانہ 19ارب اور ماہانہ ایک ارب60کروڑ روپے کے سگریٹ کی اسمگلنگ ہورہی ہے ، یہ سب روکنے کیلئے 13ادارے تو ہیں لیکن تمام ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، ہر کوئی بے بس ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کوصرف2014ئمیں سگریٹ اسمگلنگ کی وجہ سے 24ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا زیادہ تر حصہ غیر قانونی فیکٹریاں ہیں ۔ اسمگلنگ روکنے کے 25 سے زائد قوانین بھی غیر فعال ہو چکے ہیں،قوانین کے تحت غیر قانونی کاروبارمیں ملوث افراد کی سزا 14سال قید ہے لیکن اقدامات نہ ہونے سے غیر قانونی کاروبار چمکتا جارہا ہے ۔