اینٹوں کے وار کر کے شہری کو لہو لہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹوں کے وار کر کے شہری کو لہو لہان کر دیا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے ارشد ٹاؤن میں فیصل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور اینٹوں کے وار کرتے ہوئے لہو لہان کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔