زیر تعمیر مکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ صدیق آباد میں عثمان نامی شہری نے۔۔۔
پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر اس کے زیر تعمیر مکان کے تالے توڑ کر سینٹری کا سامان، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرکے لے گئے۔ تاہم پولیس نے چوری کامقدمہ درج کر لیا۔