کمالیہ : خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد، مقدمہ درج

کمالیہ : خاتون پر گھر میں  گھس کر تشدد، مقدمہ درج

کمالیہ (نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ موضع قادر بخش میں متعدد افراد کی جانب سے خاتون پر تشدد اور گالی گلوچ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ خاتون تسلیم بی بی نے تھانہ صدر پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے اسے گھر میں اکیلا پا کر زبردستی گھر میں گھس آئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گالی گلوچ بھی کی، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں