دوران ملازمت کمپنی مالک کی لاکھوں کی رقم خورد برد
ملزموں نے شہباز کو 29 لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا ہے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزمان نے کمپنی مالک کی لاکھوں روپے مالیت کی رقم اور سامان خوردبرد کرلیا۔تھا نا منصور آباد کے علاقے میں شہباز نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اس کے پاس ملازمت کرتے تھے ۔ جنہوں نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور دیگر سامان خوردبرد کرتے ہوئے اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔