شہر کا نام روشن کرنے والے اصل ہیروز ہیں،میئرکراچی

شہر کا نام روشن کرنے والے اصل ہیروز ہیں،میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کا نام روشن کرنے والے افراد ہمارے اصل ہیروز ہیں اور ان کی خدمات کو سراہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

شہر کی خدمت کرنے والی نمایاں شخصیات ہمارے لیے قابلِ فخر اثاثہ ہیں جبکہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوخالق دینا ہال میں شہر کراچی کی معروف شخصیات کو تمغہ کراچی کا اعزاز عطا کئے جانے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تمغہ کراچی پانے والی نمایاں شخصیات میں سابق کرکٹر راشد لطیف، بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ فائربریگیڈ کے فائرفائٹر شہید فرقان شوکت، انسٹیٹیوٹ لیبر اینڈ ریسرچ کرامات علی، میڈیا کنسلٹنٹ کے ایم سی علی حسن ساجد، شعبہ پینٹنگ غلام عباس کمانگر، شعبہ صحافت تصنیف و تالیف شاہ ولی اللہ جنیدی، شعبہ فائن آرٹس معصومہ حالائی، شعبہ سمندری حیات و تحقیق ڈاکٹر عابد رضا، شعبہ خطاطی کاشف خان، شعبہ کلاسیکل موسیقی استاد مظہر عمراؤ بندو خان، شعبہ فنون لطیفہ امجد رانا اور شعبہ خدمات عامہ اسکاؤٹنگ طاہر شیخ اور دیگر شامل تھے ۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہمیں اس شہر نے بہت کچھ دیا ہے ، اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر اس کی خدمت کریں اور اس کے مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں