حیدر آباد:مسیحی ملازمین ایسٹر سے قبل تنخواہوں سے محروم

حیدر آباد:مسیحی ملازمین ایسٹر سے قبل تنخواہوں سے محروم

ماضی میں ایسٹر سے قبل ادائیگی، ہمارے بچوں سے خوشیاں چھینی گئیں، مظاہرین

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)میونسپل کارپوریشن کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہیں اور پنشن نہ ملی، جس سے انکے بچے ایسٹر کی خوشیوں سے محروم رہے ، ایڈوانس تنخواہ نہ ملنے اوربلدیہ انتظامیہ کی جانب سے مسیحی اقلیتی ملازمین سے امتیازی سلوک اختیار کرنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مسیحی ملازمین کے بچے بھی قمیصیں اتار کر شریک ہوئے اور بلدیہ انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتوارکومسیح برادری کا مذہبی تہوار ایسٹر منایا گیا، جسے مسیحی برادری ہر سال مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسٹر سے قبل بلدیہ کے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کی جاتی رہی ہے لیکن اس سال میئر کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر بھی تنخواہیں اور پنشن جاری نہ کرکے غریب ملازمین اور ان کے بچوں سے خوشیاں چھیننے کی کوشش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں