گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی موبائل اور دیگر سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی موبائل اور دیگر سامان لے اڑے۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے رفیق کالونی میں رمضان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے الماریوں سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔