کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ جو رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی فروخت کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کیلئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔