چنیوٹ : 5340 گرام چرس برآمد، 4 منشیات فروش گرفتار
ملز موں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس کے دوران مختلف علاقوں سے چار منشیات فروش ملز موں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5340 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان، سب انسپکٹر طارق محمود اور اے ایس آئی وسیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو 2680 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضوان علی اور سب انسپکٹر عدنان واجد نے 1260 گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔مزید کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر ارسلان ظفر اور اے ایس آئی شیر محمد نے ایک ملزم کو 1400 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملز موں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔