سٹیشن روڈ پر لائٹس غیر فعال‘ شہری اندھیرے میں سفر پر مجبور
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )ریلوے سٹیشن روڈ کلورکوٹ پر میونسپل کمیٹی کی گرانٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے سٹریٹ لائٹس کے پولز نصب کیے گئے ہیں۔۔۔
تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود زیادہ تر لائٹس تاحال فعال نہیں ہو سکیں۔مین بازار سے سگنل والی وانڈھی کے قبرستان تک درجنوں پولز لگائے گئے تھے ، مگر صرف چند ہی مقامات پر لائٹس روشن کی گئی ہیں جبکہ باقی نظام غیر فعال پڑا ہے ۔شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں اسٹیشن روڈ پر شدید اندھیرا رہتا ہے ، جسکے باعث مسافروں اور مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں نے میونسپل کمیٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن روڈ کی تمام سٹریٹ لائٹس فوری طور پر فعال کی جائیں تاکہ شہریوں اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔