گورنمنٹ ہائی سکول 229 رب مکوآنہ کے 1995ء بیچ کے کلاس فیلوز کا اجلاس

گورنمنٹ ہائی سکول 229 رب مکوآنہ  کے 1995ء بیچ کے کلاس فیلوز کا اجلاس

مکو آنہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی سکول 229 رب مکوآنہ کے 1995ء میٹرک کے کلاس فیلوز کے اعزاز میں ایڈمن گروپ کی جانب سے ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں اُس وقت کے تمام کلاس فیلوز نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکاء نے ماضی کی حسین یادیں تازہ کیں اور پرانے دوستوں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ اسکول کا دور دوستی، اخوت اور احترام کے خوبصورت جذبوں سے بھرپور تھا۔ آج کے مصروف دور میں پرانے ساتھیوں کا دوبارہ اکٹھا ہونا ایک بڑی نعمت ہے ۔تقریب خوشگوار ماحول میں ہنسی مذاق اور پرانی یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں