ناجائز تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد عمارتیں سیل
سیل کی جانے والی عمارتیں میونسپل کمیٹی سے منظور شدہ نہیں تھیں
سمندری (نمائندہ دنیا )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمندری کی ہدایات پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا۔بلڈنگ آفیسر محمد فیصل نے پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ منڈی بازار، نہر بازار اور ڈاکخانہ روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے پلازوں، دکانوں اور نجی عمارتوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیل کی جانے والی عمارتیں میونسپل کمیٹی سے منظور شدہ نہیں تھیں۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے بعد مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔