اے آر یونیک اکیڈمیز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات، ٹاپ 20 طلباء کو اعزازات

اے آر یونیک اکیڈمیز میں تقریبِ تقسیمِ  انعامات، ٹاپ 20 طلباء کو اعزازات

پینسرہ (نمائندہ دنیا) اے آر یونیک گروپ آف ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام اے آر یونیک گروپ آف اکیڈمیز میں نہم جماعت کے یونیک ایفیشنسی ٹیسٹ کے نتائج کے موقع پر پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی۔

تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹاپ 20 طلباء و طالبات کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ دیگر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں سیکنڈ ائیر کلاس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ رئیس ادارہ عبدالرشید سندھو اور اکیڈمک کوآرڈینیٹر علی رضا نے طلباء کو محنت، وقت کی پابندی اور مستقل مزاجی اپنانے کی تلقین کی۔اس موقع پر سینئر اساتذہ نے بھی انعامات تقسیم کیے ۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لیے بھی اسی طرز کے ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں