مڈھ رانجھا:چوری و نقب زنی میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

مڈھ رانجھا:چوری و نقب زنی  میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پنوں کی سربراہی میں ایس ایچ او مڈھ رانجھا زید عبداﷲ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں نیئر عباس، عادل اور نوید عباس شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں