حکومت کی مؤثر سفارتکاری سے دنیا پاکستان کی جانب دیکھ رہی : چودھری اسد الرحمٰن
کمالیہ (نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری اسد الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر سفارتکاری کے باعث آج دنیا قیامِ امن کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے ، اور موجودہ حکومت اسی وژن کو آگے بڑھا رہی ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مزید مضبوط ہوا ہے ۔