پیپلز پارٹی کا جمہوری استحکام اور نوجوان قیادت پر اعتماد:رانا ممتاز علی خاں
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر رانا ممتاز علی خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملک میں جمہوری استحکام کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں میں تعلیم، روزگار اور صحت کو ترجیح حاصل ہے ۔