ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی: اسسٹنٹ کمشنر سمندری

ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت  نہیں کی جائیگی: اسسٹنٹ کمشنر سمندری

سمندری (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کہا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں سے ہٹ کر چکن اور گوشت کی فروخت یا وزن میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد کارروائیوں کے باوجود بعض دکاندار اب بھی مہنگے داموں اور کم وزن گوشت فروخت کر رہے ہیں، جس پر عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ہر صورت سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں