جڑا نوالہ :زیرِحراست ملزم فرار، سب انسپکٹر معطل، تحقیقات شروع

 جڑا نوالہ :زیرِحراست ملزم فرار، سب انسپکٹر معطل، تحقیقات شروع

سابق انویسٹی گیشن انچارج کے خلاف مقدمہ درج ، تلاش شروع کر دی گئی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) فیصل آباد پولیس میں سنگین غفلت یا مبینہ بدعنوانی کا انکشاف سامنے آیا ہے ، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے سابق انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر جنید افضل کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق قتل اور اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد کو 27 فروری 2026 کو عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر راستے میں اسے فرار کروا دیا گیا۔

جیل حکام کی جانب سے ملزم کی پیشی نہ ہونے پر عدالت کو رپورٹ بھجوائے جانے کے بعد واقعہ سامنے آیا۔اعلیٰ پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کر دیا اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ مظفر کھوکھر نے بتایا کہ سابق انویسٹی گیشن انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی اور مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اہلکاروں کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ، جبکہ ایسے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی بن رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں