جڑانوالہ:ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

جڑانوالہ:ایس پی آفس  میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس پی آفس جڑانوالہ میں اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ ایس پی آفس جڑانوالہ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد محمد شاہد کی زیر صدارت ایک اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد، ڈی ایس پی، ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ سمیت دونوں سرکلز کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ سرکل میں سنگین جرائم خصوصاً ڈکیتی، چوری اور منشیات فروشی کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں