شہری کی رقم خورد برد کر لی گئی

 شہری کی رقم خورد برد کر لی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی رقم خورد برد کر لی گئی۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر ذوالفقار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محسن عظیم نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلی اور رقم کا تقاضہ کرنے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں