سرکاری ہسپتال سے بجلی کے تار چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتال سے بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کی حدود میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال سے ملزموں نے مبینہ طور پر بھاری مالیتی بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔