شہید عمران رحیم کی برسی منائی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید ہیڈ کانسٹیبل عمران رحیم کی گزشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے برسی منائی گئی۔
اس موقع پر تھانہ باہلک کے ایس ایچ او انسپکٹر وسیم طارق کی سربراہی میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے سلامی پیش کی ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران نے تین سال قبل لاہور میں شہید ہو گئے تھے۔