کسٹمز دفتر کے قریب کوئلے سے لوڈ ٹرک میں آگ لگ گئی
ٹرک میں پش ے پرکوئلہ سلگنا شروع ہو گیا،ریسکیوٹیم نے آگ پر قابو پالیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کسٹمز آفس کے قریب کوئلے سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ جھمرہ روڈ پر کسٹمز آفس کے قریب کھڑے کوئلے سے لوڈ ٹرک میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث کوئلہ سلگنا شروع ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔