نشاط آباد پل کے قریب نشے کاعادی کرنٹ لگنے سے چل بسا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نشاط آباد پل کے قریب نشے کاعادی نامعلوم شخص کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا۔
نشاط آباد پل کے قریب شیخوپورہ روڈ پر 36 سالہ نشے کا عادی شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ زمین پر گر کر موقع پرہی چل بسا۔ریسکیواہلکاروں نے لاش کو ملت ٹاؤن پولیس کی موجودگی میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔