بیٹی کو زہر دیکر قتل کرنیوالا باپ ،چچا سی سی ڈی کے سپرد،ماں کوجیل
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )غیرت کے نام پر 14سالہ بیٹی کو زہر دیکر قتل کرنیوالے باپ اور چچا کو سی سی ڈی کے حوالے جبکہ مقتولہ کی ماں کو جیل بھجوا دیا گیا۔
تھانہ ماموں کانجن کے گاؤں551گ ب میں مرضی کی شادی کے شبہ میں غلام مصطفی نے بھائی اوراہلیہ شہناز بی بی سمیت10افراد کے ہمراہ بیٹی انعم مصطفی کو زبردستی زہر پلا کر مارڈالا تھا جسکا مقدمہ درج کرکے اسکے والدین اور چچا کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔