راہگیر بچی اور 3موٹرسائیکل سوار تصادم میں زخمی

 راہگیر بچی اور 3موٹرسائیکل  سوار تصادم میں زخمی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹرسائیکل سوار کی راہگیر بچی کو ٹکر، چار افراد زخمی ہوگئے۔

 چک نمبر129ج ب فیصل آباد روڈ موٹرسائیکل سواروں کی راہگیر بچی کو ٹکر سے 9سالہ ملائکہ اور تین موٹرسائیکل سوار52سالہ ذوالفقار،50سالہ شہناز بی بی اور25سالہ فرزانہ بی بی زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعدڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں