جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی

جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی

رضا آباد اور سول لائن کے علاقوں میں نشانہ بنایاگیا، ملزموں پرمقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے میں عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی گھر سے پیپر دینے گئی ہوئی تھی۔ جسے راستے سے ہی ملزم نے اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے سے شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شمیم اختر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی شادی شدہ بیٹی کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں