کمالیہ:چہلم حضرت امام حسینؓ پر تاجروں کا انتظامیہ سے مکمل تعاون کا اعلان

 کمالیہ:چہلم حضرت امام حسینؓ پر تاجروں  کا انتظامیہ سے مکمل تعاون کا اعلان

کمالیہ (نمائندہ دنیا)صدر انجمن تاجران کمالیہ سید اکبر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت اور مفید رہی،

جس میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے مقررہ روٹ پر واقع تمام دکانیں انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق بند رکھی جائیں گی تاکہ جلوس کے پرامن انعقاد، سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...