ٹوبہ : سول ڈیفنس کی خصوصی تربیتی ورکشاپ، طلبہ کی عملی تربیت

ٹوبہ : سول ڈیفنس کی خصوصی  تربیتی ورکشاپ، طلبہ کی عملی تربیت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس کی خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

ورکشاپ کے دوران طلبہ کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن، بنیادی طبی امداد، ایمرجنسی انخلا، فائر فائٹنگ اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ شرکاء کو انسانی جانوں کے تحفظ، حادثات اور آفات کے دوران احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مختلف عملی مشقوں کے ذریعے طلبہ کو آگ لگنے ، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی، متاثرہ افراد کے محفوظ انخلا اور امدادی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تربیت دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...