پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کاانعقاد، نظم و ضبط کا جائزہ

 پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کاانعقاد، نظم و ضبط کا جائزہ

ایس پی انویسٹی گیشن کی اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ بہتر بنانے کی بھی ہدایت

 چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈی پولیس اور دیگر اہلکاروں نے پریڈ میں شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ محمد عثمان نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فرائض منصبی دیانت داری اور ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...