چناب نگر میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

 چناب نگر میں بجلی کی لٹکتی تاریں  شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر شہر اور گردونواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئی ہیں۔

 محلہ مسلم کالونی، چھنی قریشیاں، دارالیمن، درہ پہاڑی اور دیگر علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ شہریوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل واپڈا حکام نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جلد مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم تاحال لٹکتی تاروں کو درست نہیں کیا گیا، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں دیواروں اور دیگر مقامات پر کرنٹ آنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لٹکتی تاروں کو فوری طور پر درست کرایا جائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...