مدینہ ٹاؤن ،نشاط ٹاؤن میں کمسن لڑکے سمیت 2افراداغوا
10سالہ حمزہ اور 20سالہ غلام محی الدین کوگھروں کے باہرسے اٹھایاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مدینہ ٹاؤن اورنشاط ٹاؤن کے علاقوں میں کم لڑکے سمیت 2افرادکواغواکرلیاگیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پروین نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا 10 سالہ بیٹا حمزہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے مبینہ طور پر اسے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ادھر تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اکرم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 20 سالہ بیٹا غلام محی الدین گھر سے کام کی تلاش کے لئے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزموں نے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments