تاجر اتحاد کے نو منتخب عہدیداروں کا غلہ منڈی کمالیہ آمد پر پرتپاک استقبال

 تاجر اتحاد کے نو منتخب عہدیداروں کا غلہ  منڈی کمالیہ آمد پر پرتپاک استقبال

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) تاجر اتحاد کے عہدیداران غلہ منڈی کے صدر میاں امجد اسلام کی دعوت پر غلہ منڈی پہنچے ،

جہاں صدر غلہ منڈی میاں امجد اسلام، جنرل سیکرٹری ملک لیاقت اور کابینہ کے ارکان نے سرپرست اعلیٰ تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت، صدر سید علی رضا شاہ، جنرل سیکرٹری سردار ریحان ڈوگر اور دیگر رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس عاملہ حاجی امتیاز، نائب صدر میاں ارقم ناصر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک اجمل، رانا آصف خان منج، صدر موبائل ایسوسی ایشن چوہدری اسلم جٹ، نائب صدر رانا کامران، دانیال بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ میاں امجد اسلام نے سید علی رضا شاہ کو صدر اور سردار ریحان ڈوگر کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...