کوکیانوالہ :گھر کا دروازہ کھلا رہ گیا، چور لاکھوں کا سامان لے اڑے
الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان غائب ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے کوکیانوالہ کے رہائشی منظر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا تھا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments