مکوآنہ:مریم نواز ہسپتال کی حفاظتی دیوار کئی ماہ سے منہدم، فوری تعمیر کا مطالبہ

 مکوآنہ:مریم نواز ہسپتال کی حفاظتی دیوار  کئی ماہ سے منہدم، فوری تعمیر کا مطالبہ

مکوآنہ (نمائندہ دنیا) 229 رب میں واقع مریم نواز شریف ہسپتال کی حفاظتی دیوار گزشتہ کئی ماہ سے منہدم پڑی ہے ، جس کے باعث ہسپتال کی حدود غیر محفوظ ہو چکی ہیں اور مریضوں، اہلِ علاقہ اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

مقامی شہریوں کے مطابق حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانور، جن میں گائیں، بھینسیں، بکریاں اور دیگر مویشی شامل ہیں، باآسانی ہسپتال کے احاطے میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں لگائے گئے قیمتی درختوں، پودوں اور سبزے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز شریف ہسپتال 229 رب کی گری ہوئی حفاظتی دیوار کی فوری تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں ۔تاکہ ہسپتال کی حدود محفوظ بنائی جا سکیں اور سرکاری املاک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...