جڑانوالہ: آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ ،کیک کاٹاگیا

 جڑانوالہ: آصف علی زرداری  کی 71ویں سالگرہ ،کیک کاٹاگیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)بلاول بھٹو فورس جڑانوالہ کے زیر اہتمام صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ اور جنرل سیکرٹری رانا سلیم ٹیپو کی سالگرہ کی تقریب سرپرست بلاول بھٹو فورس ثناء اللہ ثانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

تقریب میں سرپرست بلاول بھٹو فورس ثناء اللہ ثانی، جنرل سیکرٹری رانا سلیم ٹیپو، سیکرٹری اطلاعات بابر مغل، ملک ولید، رانا عبداللہ، رانا ریحان، طاہر مغل، لالہ عثمان، باسط، عمار اور دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور جنرل سیکرٹری رانا سلیم ٹیپو کی سالگرہ کے الگ الگ کیک کاٹے گئے ، جبکہ شرکاء نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...