گرین بس شروع ہونے سے پہلے ہی سٹاپس توڑ پھوڑ کا شکار
رجانہ روڈ، چک نمبر 336 گ ب سرابہ کے قریب سٹاپ سے بینچ چوری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گرین بس منصوبے کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ تا کمالیہ روڈ پر قائم کیے گئے بس اسٹاپس سروس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی چوری اور توڑ پھوڑ کا شکار ہونے لگے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رجانہ روڈ، چک نمبر 336 گ ب سرابہ کے قریب قائم گرین بس سٹاپ سے نامعلوم افراد مسافروں کے لیے نصب بینچ اکھاڑ کر لے گئے ۔ یہ بینچ خواتین، بزرگوں، طلبہ اور دیگر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کیے گئے تھے ۔ مقامی شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس سروس ابھی شروع بھی نہیں ہوئی مگر متعدد بس سٹاپس پہلے ہی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی سرمایہ محفوظ بنانے کے لیے بس سٹاپس پر مؤثر سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments