ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کی ہدایت
تھانوں میں شہریوں سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی: ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے موصولہ درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجواتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو بھی درخواستوں پر عملدرآمد کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل بلا تاخیر حل کریں اور انہیں غیر ضروری انتظار نہ کروایا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ دفاتر اور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ جن شہریوں کے مسائل تھانوں میں حل نہ ہوں وہ بلا جھجک ان کے دفتر سے رجوع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments