جھنگ گوجرہ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق
زخمی نوشیر کوہسپتال منتقل کردیاگیا،جا ں بحق کرم بی بی کی لاش ورثاکے حوالے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ گوجرہ روڈ پر چک نمبر 268 بائی پاس کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کا جائزہ لیا تو 37 سالہ کرم بی بی موقع پر جاں بحق ہو چکی تھیں، جبکہ 40 سالہ نوشیر ولد محمد بخش شدید زخمی تھا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی میت لواحقین نے ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments