ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹے کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان
مہنگے آٹے کی فروخت پر شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں، خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ شہر بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک جبکہ مختلف آٹا چکیوں پر آٹا 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پنجاب نے آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کر رکھے ہیں تو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرایا جا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments