شہری پر گن پوائنٹ پر تشدد کے بعد جان لیوا حملے کی کوشش
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری پر مبینہ فائرنگ کر دی گئی۔
تھانہ سمن آباد میں طاہر نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔ تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا، جبکہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments