بھوانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 بھوانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزم غلام علی 7اورعاطف 30مقدمات میں مطلوب تھے ،2ملزم فرار

 بھوانہ (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ بھوانہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو ڈاکو گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق رات کے وقت ایس ایچ او تھانہ بھوانہ ملک اسداللہ کھوکھر گشت پر تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے حقِ دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو زخمی ملزموں کو گرفتار کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ملزموں کی شناخت محمد عاطف سکنہ سرگودھا اور غلام علی سکنہ بھوانہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ غلام علی کے خلاف سات جبکہ محمد عاطف کے خلاف چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے 30 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے ملزموں کے قبضے سے طالب علموں سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کر لی، جبکہ ایس ایچ او ملک اسداللہ کھوکھر کی مدعیت میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...