ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا بھوانہ کا دورہ، سیلابی انتظامات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا بھوانہ کا دورہ، سیلابی انتظامات کا جائزہ

فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ، حفاظتی پشتوں کی مضبوطی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 بھوانہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینا اعظم کے ہمراہ تحصیل بھوانہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات، ایریگیشن کے حفاظتی اقدامات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے جامعہ آباد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور محکمہ ریسکیو 1122، لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کی جانب سے قائم امدادی کیمپوں میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم، ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بعدازاں انہوں نے موضع ساہمل کا دورہ کیا، جہاں موجودہ پانی کی صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال معمول پر آنے تک مکمل طور پر متحرک رہیں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے موضع مموندے والا اور ٹھٹھہ محمد شاہ آبادی سمندری میں ایریگیشن کینالوں کا بھی معائنہ کیا اور نہروں کے کناروں کی مضبوطی کے لیے جاری کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کا کام ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔انہوں نے اہلِ علاقہ سے ملاقات کرکے سیلابی پانی سے متعلق مسائل دریافت کیے اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔دورے کے آخری مرحلے میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کے ہمراہ مین جھنگ روڈ پر چنیوٹ کی حدود میں قائم ویلکم چنیوٹ گیٹ کی تنصیب کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...