کرپٹ اور نااہل اہلکاروں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں:آرپی او

 کرپٹ اور نااہل اہلکاروں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں:آرپی او

خود احتسابی کا عمل بلا امتیاز جاری:سہیل اختر سکھیرا ،ایس ایچ او ڈجکوٹ برخاست

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے غفلت، لاپرواہی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس ایچ او ڈجکوٹ سب انسپکٹر حق نواز کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے اور کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ کرپٹ، نااہل اور غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ، جبکہ فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف خود احتسابی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ محکمانہ نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...