ملت ٹاؤن:لڑکی نے مزاحمت کر کے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ظفر اللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم چھت کے راستے ان کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی بیٹی کو قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments