مصطفائی تحریک کے 35ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں تقریب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مصطفائی تحریک کے 35ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیاجس کی صدارت ضلعی صدر محمد اشرف بسمل نے کی۔
مرکزی نائب امیر رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر تیمورخان ڈویژنل جنرل سیکرٹری مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے سید آفتاب عظیم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی تمام قیادت، کارکنان اور لاکھوں وابستگان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں مصطفائی تحریک گزشتہ 34 برسوں سے دینِ اسلام، عشقِ رسول ﷺ، خدمتِ خلق، اخلاقی اقدار کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ علامہ ملک ممتاز ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مصطفائی تحریک مستقبل میں بھی اپنے نصب العین کے مطابق ملک و قوم کی خدمت، نوجوانوں کی اخلاقی و دینی تربیت، سماجی ہم آہنگی اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ تقریب سے رفاقت علی مجاہد،ظفراقبال قادری نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے اور کیک بھی کاٹاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments