گوجرہ میں ناقص کھویا تیار کرنیوالے کے خلاف مقدمہ درج
ملاوٹ و ناقص صفائی پر 3 لاکھ 75 ہزار جرمانے ، سینکڑوں لٹرناقص دودھ تلف
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف ڈیری یونٹس اور ملک شاپس کا معائنہ کیا۔ دوران چیکنگ ملاوٹ اور جعلسازی میں ملوث ہو کر ناقص کھویا تیار کرنے پر گوجرہ کے رہائشی عمران شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسی طرح صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی۔ گاڑیوں سے حاصل کیے گئے دودھ کے نمونے معیار کے مطابق نہ ہونے پر سینکڑوں لیٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments