چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کا واٹر فلٹریشن پلانٹ غلہ منڈی کا دورہ

چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کا واٹر فلٹریشن پلانٹ غلہ منڈی کا دورہ

پانی کے معیار، صفائی اور پلانٹ کی بحالی کا جائزہ، فوری اقدامات کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عارف کے ہمراہ واٹر فلٹریشن پلانٹ غلہ منڈی چنیوٹ کا دورہ کیا اور پلانٹ کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کیے جانے والے صاف پانی کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بہتری اور بحالی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پلانٹ پر موجود تمام ٹائلز کی مرمت اور بہتری جبکہ فلٹرز کو مقررہ مدت کے مطابق بروقت تبدیل کرنے کی ہدایت کی تاکہ پانی کا معیار برقرار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف، شفاف اور معیاری پینے کا پانی ہر وقت میسر ہونا چاہیے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...