ملک بحرانوں کی زد میں ،حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام :رانازاہدتوصیف

ملک بحرانوں کی زد میں ،حکومت مسائل  حل کرنے میں ناکام :رانازاہدتوصیف

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کی زد میں ہے اور حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

 انہوں نے ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تین روز سے جاری ہڑتال کے باعث نہ صرف صنعتیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں بلکہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ دیہاڑی دار طبقہ بھی اضطراب اور پریشانی کا شکار ہے ۔ ملک چلانے کے لیے حکومتی پالیسیاں نہایت عجیب و غریب اور ناقابل فہم ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی و بیشی کا تعین کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ پوری قوم اس وقت تذبذب کی کیفیت میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...